رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کی فقھاء ٹیم کے رکن آیت الله محمد مهدی شب زنده دار نے آج انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم کی تحلیلی نشست میں رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیان میں انقلاب اسلامی کی برکتوں اور آثار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دنیا کے مستکبرین، غنڈوں اور زورگو افراد کا مقابلہ اس انقلاب اسلامی کی برکتوں میں سے ہے ۔
انہوں ںے مزید کہا: رهبر معظم انقلاب اسلامی، انقلاب اسلامی کی ساتویں برکتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ " دنیا کے مستکبرین، غنڈوں اور زورگو افراد خصوصا جنایت کار امریکا کا مقابلہ دن بہ دن بڑھتا گیا ، اس تمام چالس سال میں تسلیم نہ ہونا ، انقلاب اسلامی کی پاسداری اور حفاظت، اس کی عظمت اور الھی گوشہ کی ھیبت نیز سامراجیت کے مد مقابل سر اٹھاکے بات کرنا، ایران اور ایرانیوں خصوصا اس سرزمین کے جوانوں کا خاصہ شمار کیا جاتا ہے ۔ "
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے بیان کیا: اگر چہ معاشرہ میں ایسے افراد مل جائیں گے جنہوں نے آج تک دشمن کو بخوبی نہیں پہچانا ہے یا ان کی ظاھری اور مادی ترقی سے متاثر ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ملت ایران نے آج تک دشمن کی مقابل استقامت سے کام لیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم میں خداوند متعال کا ارشاد ہے کہ مسلمان ھرگز دشمن اور دنیا پرستوں کی ظاھری حالت کے دھوکھہ میں نہ آئیں ، مگر افسوس بعض لوگ دھوکھہ کھاتے ہیں اور حتی وہ لوگ جو ملک کے منصب پر فائز ہیں انہوں نے قوم کی توھین کی کہ قوم لوٹے کی ڈوٹی بھی نہیں بنا سکتی ہے ۔
آیت الله شب زنده دار نے بیان کیا: انقلاب اسلامی سے پہلے سادے اور چھوٹے موٹے کام بھی ایرانی جنرلز اور کمانڈروں کو انجام دینے کی اجازت نہ تھی بلکہ یہ کام حتما اور حتما بیرونی طاقتوں کے بدست انجام پاتے تھے ۔
انہوں ںے بیان کیا: خود کو حقیر اور کمتر سمجھنا اور دشمن کو بزرگ سمجھنا، انقلاب اسلامی سے پہلے کے دورے کی عوام کے ذھنوں میں تقریبا یہ بات بیٹھ چکی تھی مگر انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد یہ میعار اور فارمولا بدل گیا ، اسی بنیاد پر ہم دیکھتے ہیں کہ جب اسلام اور انقلاب کی بات آتی ہے تو قوم اقتصادی اور ثقافتی مشکلات کے باوجود ھرگز دشمن کی حمایت نہیں کرتی ۔
گارڈین کونسل کی فقھاء ٹیم کے رکن نے یاد دہانی کی: الحمد للہ دن بہ دن عوام اپنے دشمن کو بہتر پہچانتی جارہی ہے کہ انقلاب اسلامی کے آثار میں سے ہے نیز انقلاب اسلامی کے تسلسل و تداوم کا عظیم سرمایہ ہے ۔/۹۸۸/ ن